ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے سعودی عرب كے خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا هے كه اقوام متحده میں آو –آئی –سی كے نمائندوں نے اپنے ايك بيان میں كها هے كه اقوام متحده عالمی ٬صلح و امنيت قاﺋم كرنے كے لیے اپنے وظيفے پر عمل كرے-
اسی طرح ان نمائندوں نے اقوام متحده سے فلسطين كے مساﺋل كو حل كرنے كا مطالبه كيا-
او-آئی-سی كے نمائندے امير بايوف نے كها كه اقوام متحده اور سلامتی كونسل چار مقاصد كو مد نظر ركھتے هوۓ فلسطين كے مساﺋل كو حل كرے-
انهوں نے ان مقاصد كی طرف اشاره كرتے هوۓ كها:اسراﺋيل كو فلسطين میں تشدد سے روكا جاۓ- اسراﺋيلی فوج غزه پٹی سے پيچھے هٹے-اسراﺋيل اور فلسطين كے درميان فورا جنگ بند كی جاۓ- فلسطين میں امنيت قاﺋم كرنے كی فوج تشكيل دی جاۓ- اور اسراﺋيل جنيوا سمجھوتے كا پاس كرے-