ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے MANAR. FR .COMكے حوالے سے نقل كيا ہےـ
گذشتہ روز ۱۹ فلسطينی بچوں كو شہيد كيا گيا ، يونيسف كے اعداد وشمار كے مطابق نومبر دوسرا مہينہ ہے جس میں فلسطينيوں كا سب سے زيادہ قتل عام ہوا ہے ـ اس سے پہلے جولائی كے مہينہ میں چاليس فلسطينی بچوں كو شہيد كيا گيا تھاـ
يونيسف كے نمايندہ ميشل بوسيور كيو نے جنيوا میں كہا كہ فلسطينی بچوں كو گذشتہ چند دنوں میں جن حالات كا سامنا كرنا پڑا ہے اس كے اثرات ان كی زندگيوں پر انمٹ نقوش چھوڑ جائیں گے كيونكہ انھوں نے اپنی آنكھو سے ماں باپ كو شہيد ہوتے ہوئے اور گھروں كو ويران ہوتے ہوئے ديكھا ہے اور آب و دانہ كے بغير اپنے گھروں میں محبوس رہے ہیںـ
انھوں نے مزيد كہا كہ اس مہينے میں تقريبا ۳۰۰ فلسطينی بچے زخمی ہوئے ہیں ـ
قابل ذكر ہے كہ اسی بدھ كو اسرائيلوں نے شہری آبادی پر بمباری كركے ۱۹ فلسطينی بچوں كو شہيد كر ديا تھاـ