ايران كی طرف سے لبنان كے وزير صنعت كے قتل كی شديد مذمت ـ

IQNA

ايران كی طرف سے لبنان كے وزير صنعت كے قتل كی شديد مذمت ـ

10:00 - November 23, 2006
خبر کا کوڈ: 1510025
اعزازی خبر نگار:اسلامی جمہوریۂ ايران نے لبنان كے وزير صنعت پير جميل كے قتل كی شديد مذمت كی ہے ۔


ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كےاعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان سيد محمد علی حسينی نے كہا ہے كہ یہ كام لبنان كے دشمنوں نے كياہےايسے دشمن جو لبنانی سر زمين پر قومی اتحاد اور مزاحمت كی كاميابی كو برداشت نھیں كر سكتے ۔

انہوں نے كہا كہ ايسے حالات میں جب پرامن سياسی ماحول میں اور جمہوری طريقوں سے لبنان كی تبديليوں كا عمل جاری تھا اور تمام فريق سياسی سمجھ بوجھ سے ہر قسم كی محاذ آرائی سے گريز كررہے تھے ، اچانك لبنان كے وزير صنعت كوبے دردی سے قتل كردياگيا ۔دوسری طرف پير جميل كے قتل كی مذمت كا سلسلہ جاری ہے ۔حزب اللہ لبنان، شام اور اقوام متحدہ كے سيكریٹری جنرل نے اس قتل كی شديد مذمت كی ہے ۔

واضح رہے كہ لبنان كے سابق صدر امين جميل كے بیٹے اور لبنان كے وزير صنعت پير جميل كو كل شام بيروت كے مشرق میں الجديدہ علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ كركے قتل كردياتھا ۔

نظرات بینندگان
captcha