جرمنی میں مسلمانوں كو ذبيحہ كی اجازت-

IQNA

جرمنی میں مسلمانوں كو ذبيحہ كی اجازت-

11:54 - November 27, 2006
خبر کا کوڈ: 1510784
بين الاقوامی گروپ: جرمنی كی عدالت نے مسلمانوں كو شرعی طريقے سے حيوانات كو ذبح كرنے كی اجازت دے دی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اسلام آن لاﺋن سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی مسلم كمیٹی كے سربراہ جناب ايوب كھلر نے كہا كہ اس قانون كے مطابق مسلم برادری حيوانوں كو بے ہوش كیے بغير اسلامی طريقے سے ذبح كرسكتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ قانون مذھبی آزادی كے عين مطابق ہے-
مسلمانوں نے اس قانون كی بھر پور حمايت كی ہے ليكن جرمنی كی دوسری پارٹيوں نے جانور كو بغير بے ہوش كیے ذبح كرنا بے رحمی بتايا ہے –
قابل ذكر ہے كہ جرمنی میں ۲ ،۳ ملين مسلمان زندگی گزار رہے ہیں اور پروٹسٹنٹ اور كيتھولك كے بعد جرمنی میں سب سے زيادہ مقدار مسلمانوں كی ہے –


نظرات بینندگان
captcha