ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خليج ٹاﺋمز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی نظرياتی كونسل پاكستان كے ممبران نے ايك بيانیہ میں كہا ہے كہ حقوق نسواں بل قرآن و سنت كے مطابق ہے اگر قانون قرآن و سنت كے مطابق نہ ہوا تو كبھی بھی پاس نہ ہو سكے گا-
اسلامی نظرياتی كونسل كے صدر اور دوسرے اراكين نے صدر پرويز مشرف كی حمايت كرتے ہوۓ كہا كہ بل كے لاگو ہونے سے ملك میں خواتين كے ساتھ امتيازی سلوك ختم ہوجاۓ گا-
پاكستان كے سيكرٹری اطلاعات و نشريات ٫٫محمد علی درانی ٬٬ نے بھی ايك بيان میں كہا تھا كہ عوام اس بات پر متفق ہیں كہ اگر یہ بل پاس ہوگيا تو خواتين كی عظمت رفتہ لوٹ آۓ گی-
ياد رہے كہ مشرف كے اس بل نے سياسی و دينی محافل میں ايك ھلچل سی مچا ركھی ہے-