ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ پينوراما كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد ناصر نے چار سال كے دوران پورا كلام مجيد حفظ كرليا اور اس كو لطف خدا اور اساتذہ كی محنت كا ثمر قرار ديا گيا-
انہوں نے حفظ كے بارے میں مزيد بتايا كہ میں نے قرآن كو تجويد كے ساتھ حفظ كيا ہے اور كسی بھی غير مسلم ملك میں یہ ايك كٹھن كام ہے-
ياد رہے كہ یہ حافظ قرآن اب تك سعودی عرب ،ليبيا اور متحدہ امارات میں ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كرچكا ہے –