ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق امريكہ كے وسط مدتی انتخابات میں ڈيموكرٹيك پارٹی كی كاميابی كے بعد جان بولٹن كا استعفیٰ متوقع تھا ۔رمسفلڈ كے استعفے كے بعد جان بولٹن كا استعفیٰ جارج بش كے لئے دوسرا جھٹكا ہے ۔بش نے جان بولٹن كا استعفیٰ منظور كرتے ہوئے افسوس كا اظہار كيا ہے ۔