كتاب ٫٫غيبت ٬٬ منظر عام پر آگئی-

IQNA

كتاب ٫٫غيبت ٬٬ منظر عام پر آگئی-

12:39 - December 07, 2006
خبر کا کوڈ: 1512708
فن گروپ: غلام علی حسينی كی كوشش سے كتاب ٫٫حضرت مہدی ۜ كی حكومت میں زندگی ٬٬ ٫٫غيبت ٬٬ كے نام سے پہلا حصہ منظر عام پر آگيا –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ادارہ آرام دل پبلشرز نے ۵ جلدوں پر مشتمل كتاب، زندگی در حكومت حضرت مہدی عج كے پہلے حصہ كی غلام علی حسينی كی كوشش سے اشاعت ہوتی-
یہ كتاب حضرت امام زمانہ عج كی غيبت كے بارے میں رسول اكرمۖ اور اھل بيت ۜ سے باقيماندہ روايات پر مشتمل ہے جو اصول كافی ،بحار الانوار ،عيون الاخبار ،الزام الناصب ،بشارت الاسلام ،نور الابصار ،اعلام الوری ،منتخب الاثر ،ينابيع المودۃ ،غيبت نعمانی ،كمال الدين ،اور وساﺋل الشيعہ سے لی گئی ہیں-
(اعلام الوری) كی نقل كے مطابق اس كتاب میں امام صادق ۜ سے روايت ہے كہ جو شخص تمام اﺋمہ علیہم السلام كا اقرار كرے ليكن حضرت مہدی عج كا انكار كرے تو اس كی مثال ايسی ہے كہ جس نے تمام انبياء كا اقرار كيا ہو ليكن حضرت محمد ۖ كا انكار كر ديا ہو-مہدی عج كی شخصيت نظروں سے غاﺋب ہے اور ان كا نام لينا تمہارے لیے جاﺋز نہیں ہے –
آرام دل پبلشرز نے ۵ جلدوں پر مشتمل كتاب (زندگی در حكومت مہدی عج ) كا پہلا حصہ پاكٹ سايز دس ہزار كی تعداد میں نشر كركے بازار میں فروخت كے لیے پيش كرديا ہے-

نظرات بینندگان
captcha