پردہ ،ايمان اور اس كی قدرو منزلت پر انگلينڈ كے اسلامی سنٹر میں چوتھا سيمينار –

IQNA

پردہ ،ايمان اور اس كی قدرو منزلت پر انگلينڈ كے اسلامی سنٹر میں چوتھا سيمينار –

12:07 - December 13, 2006
خبر کا کوڈ: 1514027
بين الاقوامی گروپ: پردہ ،ايمان اور اس كی قدرو منزلت كے عنوان سے انگلينڈ كے اسلامی سنٹر میں چوتھا سيمينار منعقد كيا گيا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انگلينڈ كے اسلامی سنٹر كی ساﺋٹ سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں پردے سے متعلق مندرجہ ذيل عناوين پر بحث كی گئی –
تاريخ حجاب ،فلسفہ حجاب ،فقہ اسلامی میں حجاب كی اھميت ،مغرب اور حجاب، مسلم خواتين كا حجاب ،فمينزم اور حجاب
سيمينار میں پہلی تقرير ٫٫بہتر بور ٬٬ نے كی جس میں انہوں نے تاريخ حجاب قبل از اسلام و بعد از اسلام كو بيان كرتے ہو ۓ كہا كہ پردہ صرف مسلمانوں سے ہی مخصوص نہیں ہے بلكہ اسلام سے قبل بھی یہودی اور عيسائی مسلك میں یہ مسألہ بيان كيا گيا ہے –
انہوں نے كہا كہ حتی عربوں میں بھی اسلام سے پہلے خواتين ايك خاص نوعيت كا پردہ كرتی تھیں-
اس سيمينار میں دوسری تقرير جناب حجۃ الاسلام حكيم الھی نے كی جس میں انہوں نے شريعت اسلام میں پردہ كی اھميت بيان كرتے ہوۓ ان آيات كی تلاوت كی جس میں پردہ كو واجب قرار ديا گيا ہے-
آخر میں حجۃ الاسلام ڈاكٹر شمالی نے تقرير كی جس میں انہوں نے كہا كہ خواتين كی خوبصورتی ايك مقدس حسن ہے لہذا اس مقدس حسن كی حفاظت ہونا چاہیے-

نظرات بینندگان
captcha