ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ادارہ ارتباط و ثقافت كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ قرآنی مقابلہ جنوبی افريقہ میں خانہ فرھنگ ايران اور قرآنی اكیڈمی نور الشباب كے توسط سے منعقد ہوا اور جنوبی افريقہ كے مختلف شہروں سے ۴۰ قرّاء نے شركت كی اس قرآنی مقابلے میں ٫٫عبد العزيز براون ٬٬ نےپہلی ٫٫ابراہيم علی ٬٬ نے دوسری اور ٫٫رجب آدم ٬٬ نے تيسری پوزيشن حاصل كی اور جوانوں میں ٫٫محمد زين اور رافع صالح نے بالترتيب اول و دوم پوزيشن حاصل كی-
اس سال منعقد ہونے والے مقابلے میں ۶ قاری و منصف مصر سے دو قاری و منصف انڈو نيشيا سے اور ايك منصف ڈاكٹر حسين كرمی اور قاری ھادی چار و غلو نے شركت كی قاری چار وغلو نے اپنی دلنشين آواز سے حاضرين كے دل جيت لیے اور قاريان مصر نے بھی انہیں داد دی اور منصف كرمی نے بھی انتہائی دقت كے ساتھ اپنے فرض منصبی كو نبھايا-