ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مركز اسلامی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سروے میں مختلف افراد سے صرف ايك ہی سوال پوچھا گيا ہے كہ كيا آپ اس بات سے متفق ہیں كہ ٫مذھب ميری روز مرزہ زندگی میں اھميت ركھتا ہے٬٬
مصر ،امريكہ ،لبنان،سعودی عرب،جنوبی افريقہ اور ميكسيكو كے ۶۰ فيصد افراد نے اس كا جواب ھاں میں ديا سعودی عرب كے جس كا سركاری مذھب اسلام ہے اس كے ۹۶ فيصد باشندوں نے اس سوال كا مثبت جواب ديا –
اس سروے كے نتائج درج ذيل ہیں-
سعودی عرب:۹۶فيصد،مصر:۸۹ فيصد ، جنوبی افريقہ :۷۰ فيصد ،ميكسيكو ۶۵ فيصد ،لبنان :۶۵ فيصد ،امريكہ ۶۳ فيصد ،ھندوستان ۵۵ فيصد ،اٹلی :۵۱ فيصد ،روس:۵۱ فيصد ،تركی ۵۱ فيصد ،جنوبی كوريا:۴۲ فيصد ،آسٹريليا:۴۱ فيصد ،كينیڈا ۳۹ فيصد ،اسپين فيصد ،۳۱،چين ۲۶ فيصد ،جرمنی :۲۴ فيصد ،جاپان :۲۴ فيصد ،انگلينڈ:۲۳ فيصد ،فرانس۱۷ فيصد