ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی نے پاكستان كے روزنامہ جنگ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كربلا میں عراقی پوليس نے رواں سال كے آغاز میں ۱۴ پاكستانی زائرين كے قتل میں ملوث اپنے دو افسروں كو گرفتار كر ليا ہے پوليس فورس كے ترجمان نے یہاں بتايا كہ كربلا كے ايك چھوٹے قصبے میں تعينات دو پوليس افسر شلال مخميت اور سميع ابوالہل نے پاكستانی زائرين كے قتل كا اعتراف كيا ہے گزشتہ ستمبر میں پاكستانی زائرين كو كربلا جاتے ہوۓ بس روك كر فائرنگ كر كے ھلاك كيا گيا تھا-