مولف سيد علی كاشفی خوانساری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے ان چار كتابوں كے بارے میں بات چيت كرتے ہوۓ كہا:كتاب پيغمبرانہ ھا پيغمبر اكرمۖ كے بارے میں چوتھی صدی ہجر ی سے ليكر موجودہ دور كے مختلف اشعار،نثر ،داستان سفر نامے اور ادبی شہ پاروں پر مشتمل ہے-
انہوں نےمزيد كہا:فارسی زبان میں لكھی جانے والی یہ كتاب ، پيغمبر اكرمۖ كے موضوع پر مختلف اشعار اور ادبی شہ پاروں پر مشٹمل ہے جو پيغمبر اكرمۖ كے سال كی مناسبت سے بہت جلد طاھا پبلشرز كی جانب سے چھپ رہی ہے-
انہوں نےمزيد كہا:تين دوسری كتابیں داستان زندگی امام موسی كاظم ۜ كتاب روز پدر ،امير المومنين علی علیہ السلام كی خصوصيات كے آئينہ میں موجودہ سماجی زندگی كے بارے میں ہے اور اسی طرح كتاب مزاحمان حصرت علی ۜ كی جوانی كی داستانوں پر مشتمل ہے اور یہ كتابیں بہت جلد فادی پبلشرز كی جانب سے نشر ہوں گی-