روس كے چوتھے بڑے شہر میں ايك اسلامی سنٹر كی تعمير۰

IQNA

روس كے چوتھے بڑے شہر میں ايك اسلامی سنٹر كی تعمير۰

13:40 - January 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1516820
بين الاقوامی گروپ:پہلا اسلامی سنٹر روس كے شہر نيژانی نووگورود میں قائم كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ار آئی اے خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ سازمان امور اسلامی كے نائب صدر جناب عبد الباری سلموف نے اس خبر كی تصديق كرتے ہوۓ كہا كہ اس شہر میں پہلے اسلامی مركز كی تعمير اس شہر كے مسلمانوں كی بہت بڑی كاميابی ہے-
انہوں نے كہا كہ گذشتہ سال نيژنی نووگورود شہر كے مسلمانوں كے لیے بہت بابركت سال تھا-
گذشتہ مہينے شہر نيژانی كے ادارہ امور اسلامی نے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا تھا جو اس شہر كے مسلمانوں كے لیے بہت اھميت كی حامل تھی جناب سلموف نے ادارہ امور اسلامی شہر نيژانی كی ديگر سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ وعاظ اور آئمہ جماعت كی تربيت كے لیے مدارس كا قيام اور دينی كتب كی اشاعت ،ادارہ امور اسلامی شہر نيژنی كی سرگرميوں میں سے ہے-

نظرات بینندگان
captcha