ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں مكہ كی عظمت اور اسلامی ممالك كے مركز كے طور پر اس كی عظمت كو اجاگر كيا گيا ہے اس كانفرنس كا اصل مقصد مكہ كی اھميت كو بتانا تھا جس كے ذريعہ دنيا بھر میں بكھرے ہوۓ مسلمانوں كے دل ايك دوسرے سے پيوستہ ہیں-
كانفرنس كے مندوبين نے كہا كہ مكہ سياسی ،ثقافتی اور دينی ہر لحاظ سے مسلمانوں كے دلوں كی دھڑكن رہے گا بعض شركاء نے مكہ كی تاريخئ اھميت كو اجاگر كيا-
كانفرنس كے آخر میں حجر الاسود كے بارے میں خصوصی گفتگو كی گئی-