واشنگٹن میں عظمت مكہ كے عنوان پر ايك كانفرنس كا انعقاد-

IQNA

11:17 - January 03, 2007
خبر کا کوڈ: 1517277

واشنگٹن میں عظمت مكہ كے عنوان پر ايك كانفرنس كا انعقاد-

بين الاقوامی گروپ: واشنگٹن میں موجود اسلامی اكیڈمی كے تعاون سے عظمت مكہ كے عنوان پر ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا جس میں اسلامی اكیڈمی كے سربراہ كے علاوہ دوسرے عہدہ داروں نے بھی شركت كی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المحيط خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں مكہ كی عظمت اور اسلامی ممالك كے مركز كے طور پر اس كی عظمت كو اجاگر كيا گيا ہے اس كانفرنس كا اصل مقصد مكہ كی اھميت كو بتانا تھا جس كے ذريعہ دنيا بھر میں بكھرے ہوۓ مسلمانوں كے دل ايك دوسرے سے پيوستہ ہیں-
كانفرنس كے مندوبين نے كہا كہ مكہ سياسی ،ثقافتی اور دينی ہر لحاظ سے مسلمانوں كے دلوں كی دھڑكن رہے گا بعض شركاء نے مكہ كی تاريخئ اھميت كو اجاگر كيا-
كانفرنس كے آخر میں حجر الاسود كے بارے میں خصوصی گفتگو كی گئی-

نظرات بینندگان
captcha