۲۰ ہزار امريكی جوان حج بيت اللہ سے مشرف ہوۓ –

IQNA

۲۰ ہزار امريكی جوان حج بيت اللہ سے مشرف ہوۓ –

14:22 - January 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1518053
بين الاقوامی گروپ: اس سال ۲۰ ہزار امريكی جوانوں نے دنيا بھر كے مسلمانوں كے ساتھ باہمی رابطے كو مستحكم كرنے كے لیے حج بيت اللہ انجام ديا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايسوشی ایٹڈ پريس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بہت سارے امريكی اخباروں كی شہ سرخياں یہ تھیں كہ امريكی مسلمان حج كے لیے روانہ اور ذيل میں ۲۰ ہزار امريكی جوانوں كے حج بيت اللہ سے مشرف ہونے كے بارے میں تفصيل درج تھی-
ايك برطانوی اخبار نے بھی برطانوی مسلمانوں كے حج میں شركت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ لكھا ہے كہ پہلے دور میں عموما بوڑھے افراد حج كے لیے جاتے تھے ليكن اس بار جوان بڑے شوق و ولولے كے ساتھ حج پر گۓ ہیں بشير الاسلام نامی نيوز سائٹ نے بھی امريكی اور دوسرے يورپی ممالك سے آنے والے جوانوں كو ان كی اسلام كے ساتھ وابستگی سے تعبير كيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha