فرانس: عراق سے غير ملكی افواج كو 2008 تك نكل جانا چاہيئے ۔

IQNA

فرانس: عراق سے غير ملكی افواج كو 2008 تك نكل جانا چاہيئے ۔

14:13 - January 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1518442
بين الاقوامی گروپ:فرانس نے كہا ہے كہ امريكا كی زير قيادت غير ملكی افواج كو سال 2008 تك عراق سے نكل جانا چاہئیے




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ فرانس نے كہا ہے كہ امريكا كی زير قيادت غير ملكی افواج كو سال 2008 تك عراق سے نكل جانا چاہئیے۔یہ بات فرانسيسی وزير خارجہ ڈوسے بليزی نے مقامی ٹی وی سے بات كر تے ہو ئے كہی۔انہوں نے كہا كہ امريكی اور غير ملكی افواجكو 2008 میں ہو نے والے امريكی صدارتی انتخابات سے قبل عراق سے نكل جانا چاہيئے ،اور تاكہ عراقی اپنی قسمت كا فيصلہ خود كر سكیں۔ان كا یہ بيان ايسے وقت میں سامنے آيا ہے جب امريكی صدرجارج بش عراق كے بارے میں نئی پاليسی كا اعلان كر نے والے ہیں۔فرانس عراق جنگ كا شديد مخالف رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha