قرآنی مقابلوں كے پہلے مرحلہ میں ۲۰ ھزار گنابادی طلبا كی شركت-

IQNA

قرآنی مقابلوں كے پہلے مرحلہ میں ۲۰ ھزار گنابادی طلبا كی شركت-

14:56 - January 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1519741
اعزازی نامہ نگار حسين اميری :۲۰ ہزار سے زائد گنا بادی طلباء نے قرآنی اور اسلامی معارف كے پہلے مرحلہ كے مقابلوں میں شركت كی-
گناباد كے محكمہ تعليم كے انچارج (محمد رضا دری) نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ گناباد سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا:پيغمبر اكرمۖ كے سال كی مناسبت سے اسلامی معارف اور علوم قرآنی كے بار ےمیں ،شہر گنا باد كے مدارس میں مختلف مقابلے منعقد ہوۓ اور ان مقابلوں كا پہلا مرحلہ طلباء كی بھرپور شركت سے منعقد ہوا-
انہوں نےمزيد كہا:مندرجہ ذيل موضوعات پر مقابلے منعقد ہو چكے ہیں:پيغمبر اكرمۖ كے بارے میں آيات اور احاديچ كے حفظ اور ترجمہ قرآن كے مقابلے ،مفاہيم قرآن اور تحريری مقابلے ،قرائت اور ناظرہ قرآن كے مقابلے ،پيغمبر اكرم ۖ كی ياد میں قرآن كے سپاروںكا پڑھنا ،پيغمبر اكرمۖ كی سيرت پر مضمون نويسی گھر میں كتابت قرآن كا تحريری مقابلہ اور قرآن كی نظر میں پيغمبر اكرمۖ یہ سب مقابلے شہر گناباد كے محكمہ تعليم كی كوشش سے منعقد ہوۓ ہیں-

نظرات بینندگان
captcha