ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے اينٹرا نيوز سے نقل كيا ہے كہ ملائشيا كے وزير خزانہ نور محمد يعقوب نے الھدارة نامی سرمایہ كاری كے نۓ سنٹر كی افتتاحی تقريب میں تقرير كرتے ہوۓ كہا:ہم نے سن ۱۹۸۳ء سے آج تك اقتصاد میں بہت ترقی كی ہے-
انہوں نے خبر نگار ايكس ايف اين سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا :گذشتہ ۲۰ سالوں كے دوران ملائشيا میں اسلامی سرمایہ كاری كا مركز ،اقتصادی اور معاشی اعتماد حاصل كرنے كے لیے ايك آزاد مركز میں تبديل ہو چكا ہے-
انہوں نے مزيد كہا :ہماری مصنوعات كا دوسرے ممالك مں پھيل جانا اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ دنيا میں اسلامی مصنوعات كو وسعت دينے كے لیے مناسب فضا موجود ہے-