ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صدر مملكت كے گناباد شہر كی طرف سفر كے دوران بہلول كے مقبرے كی تعمير كے لیے ۱۰۰ ملين كی رقم مختص كی گئی تھی ليكن ابھی تك اس پر عملدرآمد نہ ہوا
مقبرہ بہلول كے متولی نے كہا كہ محرم الحرام میں یہاں ماتمی انجمنیں اور عزاداران امام حسين ۜ جمع ہوتے ہیں ليكن یہاں كی بلڈنگ مناسب حالت میں نہیں ہے لہذا عزاداری كے لیے عارضی اہتمام كيا گيا ہے تاكہ عزاداری كے پروگرام منعقد ہو سكیں قابل ذكر ہے كہ روز عاشورا كے مخصوص پروگرام اس مقام پر ہونگے جس میں ماتمی انجمنیں اور خطباء شركت كریں گے