جدہ میں حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی ٹرسٹ كا چھٹا سالانہ اجلاس -

IQNA

جدہ میں حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی ٹرسٹ كا چھٹا سالانہ اجلاس -

13:49 - January 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1521200
بين الاقوامی گروپ:عالمی اسلامی ادارہ سے وابستہ حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی ٹرسٹ كا چھٹا سالانہ اجلاس سعودی عرب كے شہر جدہ میں اس ٹرسٹ كے جنرل سيكرٹری عبد اللہ بن عبد المحسن التركی كے زير اہتمام منعقد ہو رہا ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اس اجلاس كے انعقاد كا مقصد قرآنی سرگرميوں كو بہتر سے بہتر انجام دينے كے لیے تبادلہ خيال كرنا اور پوری دنيا میں قرآنی ثقافت كو عام كرنے كے لیے آئندہ كا لائحہ عمل مرتب كرنا بتايا گيا ہے-
ياد رہے كہ اس ٹرسٹ نے قرآنی تعليمات كے فروغ كے لیے متعدد اقدامات كیے ہیں جن میں سے ايك بين الاقوامی قرآنی مقابلوں پر نظارت كرنا ہے-

نظرات بینندگان
captcha