ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے انٹر نیٹ كی بعض سائٹوں سے نقل كيا ہے كہ اسلامك ڈويلپمنٹ سوسائٹی كے ترجمان كی سی اين اين كے ساتھ گفتگو كے بعد جس میں امريكی كانگريس میں پہلے مسلمان ممبر كیٹ السيون نے شركت كی اور اس میں انہوں نے مسلمانوں كی امريكہ میں تعداد آٹھ ملين بتائی ہے اس پر بعض امريكيوں نے احتجاج كيا ہے –
امريكيوں میں اسلام كے ساتھ مثبت رویے كا فقدان اور امريكہ میں مسلمان آبادی كی كثرت سے پريشان ہو كر وہ اس تعداد كو غلط كہہ رہے ہیں اور یہ اس لیے كہا جا رہا ہے تاكہ مسلمانوں كی قوت كو زيادہ دكھا كر امريكی سياستدانوں كو مرعوب كيا جا سكے یہ تعداد اصل كے چار برابر بتائی گئی ہے بعض دوسرے امريكی اداروں كے سروے كے مطابق امريكہ میں مسلمانوں كی تعداد ۱۰ ملين بتائی گئی ہے-
روس بھی اس طرح كی سياست اپناۓ ہو ۓ ہے وہ بھی مسلمانوں كی تعداد ۱۰ ملين سے كمتر بتاتا ہے جبكہ روس میں مسلمانوں كی تعداد ۳۵ ملين افراد ہے-
اعداد و شمار كی رو سے يه اندازه لگايا جا سكتا هے كہ اسلام بہت سارے ممالك میں تيزی سے پھيل رہا ہے جن میں امريكہ ،روس ،جرمنی وغيرہ شامل ہیںان ممالك میں ہر سال بہت بڑی تعداد حلقہ بگوش اسلام ہو رہی ہے-