يورپ میں مسلمان صلح و آشتی كی مثال بن گۓ ہیں-

IQNA

يورپ میں مسلمان صلح و آشتی كی مثال بن گۓ ہیں-

15:31 - January 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1522304
بين الاقوامی گروپ:مسلمانوں نے يورپی معاشرے میں زندگی كا بہترين نمونہ فراہم كيا اور دوسرے اديان سے مل كر امن و آشتی سے زندگی گذارنے كی مثال پيش كی اور مسلمانوں كی یہی بات يورپی میڈيا كے لیے توجہ كا باعث بنی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مركز اسلامی كبك centre islamik de quebce میں شائع ہونے والے حالیہ مضمون سے نقل كيا ہے كہ جس میں موجودہ حالات كے تناظر میں مسلمانوں كا صلح و آشتی كا بے مثال نمونہ پيش كرنا اور اس معاشرے میں اسلام كے سياسی چہرے كو ثقافتی امور كے ساتھ متعارف كرانا مسلمانوں كی سركاری حيثيت میں مزيد بہتری كا سبب بنا ہے-
مثال كے طور پر كينڈا میں مسلمان دوسری مختلف اقوام سے ميل جول ركھے ہوۓ ہیں اور آپس میں تبادلہ خيال بھی كرتے ہیں اور اپنی مذھبی رسومات كو بھی اچھے انداز میں انجام ديتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha