پاكستان :ہنگو میں مسلسل تيسرے روز كرفيو

IQNA

پاكستان :ہنگو میں مسلسل تيسرے روز كرفيو

11:58 - February 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1522967
بين الاقوامی گروپ :سرحد كے شہر ہنگو میں تشدد كے واقعات میں دو افراد كے جاں بحق اور تيرہ پوليس اہلكار وں كے زخمی ہونے كے واقعے كے بعد مسلسل تيسرے روز بھی كرفيو جاری ہے۔




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے جنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ سرحد كے شہر ہنگو میں تشدد كے واقعات میں دو افراد كے جاں بحق اور تيرہ پوليس اہلكار وں كے زخمی ہونے كے واقعے كے بعد مسلسل تيسرے روز بھی كرفيو جاری ہے۔ڈی سی او ہنگو فخر عالم محمد زئی نے بتايا كہ گزشتہ رات شہر كے بعض علاقوں میں كچھ شر پسندوں نے فائرنگ كركے حالات خراب كرنے كی كوشش كی تاہم سيكورٹی فورسز كی مؤثر جوابی كارروائی سے حالات قابومیں ہیں ۔ ان كا كہنا تھا كہ آرمی كے گن شپ ہيلی كاپٹر شہر كی فضائی نگرانی كررہے ہیں ۔ شہر كے كاروباری اور حساس علاقوں میں كرفيو پر سختی سے عمل درآمد كرايا جارہاہے جب كہ رہائشی علاقوں میں كرفيو كے اوقات میں نرمی ہے
نظرات بینندگان
captcha