لندن كے مركزی علاقہ میں ايك مسجد تعمير كرنے كی حمايت-

IQNA

لندن كے مركزی علاقہ میں ايك مسجد تعمير كرنے كی حمايت-

11:25 - February 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1523621
بين الاقوامی گروپ: لندن میں شہر كے عہدہ داروں نے اس شہر میں ايك اسلامی مركز اور مسجد بنانے كی حمايت كی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے HAM AND HIGH سے نقل كيا ہےكہ طے یہ پايا ہے كہ یہ مسجد لندن كے مركز كمڈن محلہ میں اس علاقہ كی ميونسپل كمیٹی كی حمايت سے بنائی جاۓ –
اس علاقہ كے ميونسپل كمیٹی كے انچارج كيت مفيت نے اس بارے میں كہا: یہ مسجد فقط مسلمانوں كی عبادت كے لیے ہی نہیں بلكہ مسلمان معاشرہ كو بہتر سہوليات فراہم كرنے كے لیے بھی تعمير كی جاۓ گی
اس علاقہ میں ۱۱ فی صد مسلمانوں كی آبادی كے باوجود ٫دينی فرائض كی ادائيگی كے لیے مسجد نہیں تھی اسی بنا پر مسلمان مجبور تھے كہ وہ عبادت كے لیے دوسرے شہروں كی طرف سفر كریں-
اس منصوبے كے اخراجات كمڈن كے مسلمان ادا كریں گے جبكہ اس مسجد كے نقشہ كے لیے علاقہ كی ميونسپل كمیٹی مسلمانوں سے تعاون كرے گی-

نظرات بینندگان
captcha