تحريك حسينی كی شناخت ٫معاشرہ میں ثقافت عاشورا كی ترويج كا باعث ہے-

IQNA

تحريك حسينی كی شناخت ٫معاشرہ میں ثقافت عاشورا كی ترويج كا باعث ہے-

14:04 - February 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1523725
فكر و نظر گروپ:امام حسين ۜ كے قيام كے اسباب كی معرفت ٬ تحريك حسينی كو زندہ ركھنے اور ثقافت عاشور ا كی ترويج كاباعث بنتی ہے-
حجة الاسلام والمسلمين صاحب الزمانی نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ شعبہ آذربائيجان غربی سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا: امام حسينۜ كی معرفت اور شناخت اور امام حسين ۜ كا دشمنوں سے صلح نہ كرنے كے اسباب كو پہچاننااور بنی امیہ كے ظلم و ستم اور خراب كاريوں كو برملا كرنا چاہیے تاكہ عاشورا كی حقيقت اور پيغام كو زندہ ركھا جا سكے-
صاحب الزمانی نے مزيد كہا:سيد الشھداء نے دين خدا كے احياء كے لیے قيام كيا اور خدا كی راہ میں اور امر بالمعروف جيسے عدل اور نہی عن المنكر جيسے ظلم و ستم اور اس دور میں معاشرہ پر حاكم كے بے جا ظلم كی خاطر جان قربان كر دی اور ہمارا بھی یہ فرض ہے كہ ہم امر بالمعروف اور دينی احكام پر عمل اور نہی عن المنكر جيسے فرائض كو اپنی زندگی كا شيوہ بنا لیں-

نظرات بینندگان
captcha