ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نےجنگ نيوز سے نقل كيا هے كه
فلسطين كے چيف جسٹس نے او آئی سی كا ہنگامی اجلاس بلانے كا مطالبہ كيا ہے۔ عرب ٹی وی كے مطابق اسرائيل كے زير انتظام مقبوضہ بيت المقدس كی بلدیہ كے كئی بلڈوزرمسجد كے مغربی دروازے كو منہدم كرنے كے منصوبے پر عمل درآمد كے لئے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے ہیں ۔ مسجد كے گرد سخت حفاظتی انتظامات كیے گئے ہیں اور پينتاليس سال سے كم عمر فلسطينيوں كو علاقے میں آنے سے روك ديا گيا ہے۔ فلسطين كے چيف جسٹس شيخ تيسر التميمی نے بتايا كہ اسرائيلی حكام كی جانب سے مسجد اقصیٰ كے نيچے خفیہ سرنگیں اور گڑھے كھودنے كا سلسلہ كئی ہفتوں سے جاری تھااور اتوار كو مسجد اقصیٰ میں ديوار براق كے نزديك لكڑی كی باڑھ اور وہاں موجود تاريخی حيثيت كے حامل دو كمروں كو منہدم كرنے كا فيصلہ كيا تھاتاہم موسم سازگارنہ ہونے كی وجہ سے اس گھناؤنی سازش پر عمل درآمد ملتوی كرديا گيا تھا انہوں نے فلسطينی قوم سے اپيل كی كہ وہ قبلہ اول كو بچانے اور اسرائيلی بلڈوزروں كا راستہ روكنے كے لئے فوری طور پر مسجد اقصیٰ كے صحن تك پہنچیں ۔انہوں نے مطالبہ كيا كہ اس معاملے پر اسلامی كانفرنس تنظيم كا ہنگامی اجلاس طلب كيا جائے ۔