ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ شعبہ گنا باد كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ كے استاد حجة الاسلام والمسلمين مسيح كليج نے شبھات فكری اجتماعی كے موضوع پر ہونے والی جوانوں كی دينی گفتگو جو كاخك شہر میں ۴ فروری كو كچھ طلباء كی شركت سے منعقد ہوئی كہا مسلمان جوانوں كو چاہیے كہ وہ اعتراضات كی اقسام كو پہچان كر اور علماء سے سوال اور خود تحقيق كر كے دين كے خلاف ہونے والے اعتراضات كے مقابلے میں اپنے آپ كو مسلح كریں-
انہوں نے كہا:ہم سب كو چاہیے كہ قرآن ٬عترت٬ سنت اور عقل كی پيروی كر تے ہوۓ اعتراضات كے مقابلے میں مناسب جواب دیں-