پاكستان : ہنگو میں كرفيو اٹھاليا گيا

IQNA

پاكستان : ہنگو میں كرفيو اٹھاليا گيا

13:27 - February 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1525060
بين الاقوامی گروپ :صوبہ سرحد كے شہر ہنگو میں11 روز بعد كرفيو مكمل طور پر اٹھا لياگياہے اور زندگی معمول پر آگئی ہے ۔






ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا ﴾ نے جنگ نيوز سے نقل كيا ھے كہ صوبہ سرحد كے شہر ہنگو میں11 روز بعد كرفيو مكمل طور پر اٹھا لياگياہے اور زندگی معمول پر آگئی ہے ۔ہنگو میں فوجی ذرائع نے بتايا كہ ہنگو میں اس وقت حالات پوری طرح نارمل ہیں تمام اسكول ،بينكس سركاری و غير سركاری دفاتر كھل چكے ہیں اور زندگی معمول پر آگئی ہے ،ہنگو میں قيام امن كے لیے قائم كردہ12 ركنی جرگے سے مذاكرات كے پہلے دور میں فريقين نے جرگے كو مكمل اختيار دے دياہے اور 10 -10 لاكھ روپے بطور ضمانت جمع كرادئے ہیں ، یہ رقم فيصلہ نہ ماننے كی صورت میں ضبط كی جاسكتی ہے ۔جرگے نے فيصلہ كياہے كہ مذاكرات كے دوران حالات خراب كرنے والے فريق كو ايك كروڑ روپے جرمانہ ادا كرنا پڑے گا جرگے كا دوسرا مذاكراتی دور پير كی صبح ہنگو میں ہوگا ۔

نظرات بینندگان
captcha