او آئی سی : مسجد اقصیٰ كے قريب كھدائی سے تناؤ میں مزيد اضافہ ہو گا،

IQNA

او آئی سی : مسجد اقصیٰ كے قريب كھدائی سے تناؤ میں مزيد اضافہ ہو گا،

15:03 - February 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1526209
بين الاقوامی گروپ : اسلامی كانفرنس كی تنظيم نے خبردار كيا ہے كہ مسجد اقصیٰ كے قريب كھدائی سے خطے میں جاری تناؤ میں مزيد اضافہ ہو گا ۔




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے جنگ نيوز كے حوالے سے نقل كيا ہے كولالمپور میں ركن ممالك كے اركان پارليمنٹ كے اجلاس كے موقع پر صحافيوں سے بات چيت میں سيكریٹری جنرل اكمل دين احسن اوگلونے كہا كہ اسرائيل كی جانب سے مسجد اقصیٰ كے قريب تعميراتی كام انتہائی خطرناك ہے تاہم ان كا كہنا تھا كہ اہم بات یہ ہے كہ اسرائيل كو كس طرح روكا جائے ۔انہوں نے كہا كہ مسلمان ممالك اسرائيل پر دباؤ ڈالیں، مسلمان تشد د نہیں چاہتے اور وہ اس كی مخالفت كرتے ہیں ۔اوآئی سی كے اركان پارليمنٹ كے دوروزہ اجلاس میں مسجد اقصیٰ كے قريب كھدائی اور عرا ق سميت كئی اہم معاملات پر غور كيا جائے گا ۔ اجلاس میں ستاون ركن ممالك میں سے چھتيس ممالك كے ايك سو ستر وفود شركت كر رہے ہیں ۔او آئی سی كے اجلاس میں لبنان میں اسرائيل كی جارحيت اور تعمير نو كی سرگرميوں میں مداخلت كی بھی مذمت كی جائے گی۔توقع ہے كہ كل اجلاس كے اختتام پر مشتركہ اعلامیہ جاری كيا جائے گا ۔
Print Version

نظرات بینندگان
captcha