ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلام آن لائن نامی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ ھالينڈ كی جديد حكومت كی تشكيل كے ساتھ احمد ابو طالب پہلے مسلمان ہیں جو وزارت كے منصب كے لیے منتخب كیے گۓ ہیں-
ھالينڈ كے مسلمانوں كے لیے یہ خبر بہت مسرت كا سبب بنی ہے اوروہاں كے مسلمانوں نے اميد ظاہر كی ہے كہ مسلمانوں كو حكومت میں شامل كرنے كے لیے یہ بہترين قدم ہے قابل ذكر ہے كہ ھالينڈ میں تقريبا نو لاكھ مسلمان پاۓ جاتے ہیں جو وہاں كی آبادی كے اعتبار سے ساڑھے پانچ فيصد ہیں-