ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے اخبار الوطن سے نقل كيا ہے كہ جرمن وزير داخلہ ولفانگ شويلیہ نے كہا كہ جرمنی میں مسلمانوں كی بڑھتی ہوئی تعداد ملك میں امنيت كے لیے خطرہ ہے-
اسلامی اداروں كی مایہ ناز شخصيات نے اس بيان پر شديد تنقيد كرتے ہوۓ كہا كہ ولفانگ شويلیہ كا یہ بيان جرمن فكری آزادی كے خلاف ہے-
جرمنی كے مسلمانوں كی اعلی كمیٹی نے كہا ہے كہ وزير داخلہ كو چاہیے كہ وہ مسلمانوں كو امنيت كے لیے خطر ناك ہونا ثابت كریں-
قابل ذكر ہے كہ ۲۰۰۴ سے ليكر ۲۰۰٦ تك مسلمانوں كی تعداد میں تين گنا اضافہ ہوا ہے-