سينكڑوں آفريقائی باشندوں نے دين اسلام اختيار كر ليا-

IQNA

سينكڑوں آفريقائی باشندوں نے دين اسلام اختيار كر ليا-

11:34 - February 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1526817
بين الاقوامی گروپ: سينكڑوں بت پرست اور عيسائيوں نے اسلامی تعليمات كا مطالعہ كرنے كے بعد دين اسلام كو اختيار كر ليا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سے نقل كيا ہے كہ یہ افراد كشبندی لمبونتی لبونفا بونفع نانی ٬سونفی علاقے كے رہنے والے ہیں جنہوں نے افريقہ كے تبليغات اسلامی ادارے كی مدد سے دين اسلام كو قبول كيا ہے-
افريقہ كے ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے مبلغين آیہ كريمہ ادع الی سبيل ربك بالحكمة والموعظة الحسنة كے پيش نظر مختلف علاقوں میں تبليغ كے لیے جاتے ہیں جس كی وجہ سے سينكڑوں افراد مسلمان ہو گۓ-
مبلغين آبادی میں جانے كے بعد وہاں كے لوگوں سے ملاقات كرتے ہیں پھر انہیں راہ حق كی ہدايت كرتے ہیں-
قابل ذكر ہے كہ اس وقت ادارہ تبليغات اسلامی افريقہ كی طرف سے سوڈان كے جنوب میں ۳۰ مبلغ تبليغ اسلام كا كام كر رہے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha