ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت كے ايك عہدے دار حجة الاسلام صالحی نے انٹرويو ديتے ہوۓ كہا كہ گذشتہ زمانے كی نسبت آج چين میں مسلمانوں كو مناسب آزادی حاصل ہے اور چين كے دارالحكومت پيكنگ میں ۷۰ مساجد میں جن میں نماز پنجگانہ با جماعت ادا كی جاتی ہے اور اسی طرح نماز جمعہ اور عيد الفطر و قربان اور پيغمبر اسلامۖ كی ولادت كے موقع پر جشن جيسے پروگرام اچھے انداز سے مناۓ جاتے ہیں-
انہوں نے مزيد كہا كہ پورے چين میں دسيوں ہزار اسلامی مدارس اور مساجد موجود ہیں جن میں مسلمان آزادی كے ساتھ اپنے بچوں كی تعليم و تربيت كر رہے ہیں-
جناب صالحی نے كہا كہ يورپ اور امريكہ سے زيادہ چين میں مسلمانوں كو مذھبی آزادی حاصل ہے حتی كہ بعض شہروں میں آذان صبح لاوڈ اسپيكر سے اس طرح دی جاتی ہے كہ پورا شہر آذان سے گونجنے لگتا ہے-
اور مسلمانوں كو مكمل اختيار ہے كہ جہاں چاہیں نماز ادا كریں
انہوں نے كہا كہ يورپ اور امريكہ میں مسلم خواتين كو پردے سے روكا جاتا ہے ليكن چين میںمسلم خواتين اپنا مكمل پردہ كر سكتی ہیں