جرمن ٹيلی ويژن سے ٫٫اسلامی نشست ٬٬ كی نشر و اشاعت

IQNA

جرمن ٹيلی ويژن سے ٫٫اسلامی نشست ٬٬ كی نشر و اشاعت

8:58 - March 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1530059
بين الاقوامی گروپ: جرمن ٹيلی ويژن كے عہدہ داروں كا ارادہ ہے كہ ٹيلی ويژن سے اسلامی نشست كے عنوان سے ايك پروگرام نشر كيا جاۓ تاكہ يورپ میں موجود مسلمانوں كے مابين مزيد ہم آہنگی پيدا كی جاۓ-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نےالمحيط نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے ٹيلی ويژن كے عہدہ داروں كا ارادہ ہے كہ يورپ كے مسلمانوں كے مابين اتحاد و اتفاق كی فضا قائم كرنے كے لۓ عسائيوں كے پروگرام كے انداز پر ايك پروگرام نشر كيا جاۓ اس كےعلاوہ اسلام كی ثقافت كو دوسرے مذاہب كی ثقافت كے ساتھ ہمآہنگ كرنا ہے-
یہ پروگرام آيندہ موسم گرما میں نشر كيا جاۓ گا جبكہ جرمنی میں موجود كئی دوسری تنظيموں نے اس كی مخالفت كی ہے
واضح رہے كہ جرمنی میں ايك ملين سے زائد مسلم كہ جن میں اكثر ترك نژاد ہیں سكونت پذير ہیں –

نظرات بینندگان
captcha