چاليس دن تك آسمان كا گریہ كرنا

IQNA

چاليس دن تك آسمان كا گریہ كرنا

15:52 - March 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1531736
بلاگ گروپ: ملائكہ نے بھی امام حسين علیہ السلام پر چاليس دن تك گریہ كيا-بنی ہاشم كی خواتين نے اس وقت تك نہ بالوں میں خضاب لگايا اور نہ زينت كی جب تك عبيد اللہ بن زياد كو قتل نہ كر ديا گيا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ ابو ذر غفاری رسول اللہ سے روايت كرتے ہیں كہ حضور ۜ نے فرمايا كہ مومن كی وفات پر زمين چاليس دن تك گریہ كرتی ہے-
بلاگ گروپ نے مزيد لكھا ہےكہ جناب زرارہ بن اعين سے روايت ہے كہ صادق آل محمد ۖ نےفرمايا كہ امام حسينۜ كے غم میں آسمان نے چاليس دن تك گریہ كيا اور اس گریہ كی نشانی یہ تھی كہ صبح كے وقت آسمان خون آلود ہو جاتا تھا زمين نے بھی چاليس دن تك گریہ كيا سورج نے بھی امام حسينۜ كے غم میں چاليس دن گریہ كيا جس كی علامت سياہ اندھياں سورج گرھن اور زمين و آسمان پر سرخی تھی-
بلاگ گروپ نے لكھا كہ شيعہ حضرات بھی چاليس دن خوشيوں سے پرہيز كرتے ہیں حتی غير مسلموں میں بھی یہ طريقہ رائج ہے خاص كر ان كی قوم كا كوئی بزرگ انسان مر جاۓ تو اس شخصيت كے سوگ میں اگر ہم چاليس دن گریہ و زاری كرتے ہیں تو تعجب كيوں ہے جس نے انسانی سماج كی اصلاح كی خاطر اپنے گھر بار كوقربان كر كے اسلام اور قرآن كو بچا ليا
نظرات بینندگان
captcha