ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ شہادت امام حسينۜ كے بعد آسمان سے خون كی بارش ٬زمين سے تازہ خون نكلنا ٬سورج كو گرھن لگنا ور جو بھی پتھر اٹھايا جاتا تھا اس كے نيچے سے خون كا نكلنا یہ سب امام حسين ۜ كےمعجزات میں شامل ہے آیہ كريمہ لم نجعل لہ من قبل سيما ﴾ہم نے اس سے پہلے ايسا نام كسی كا نہیں ركھا كے ذيل میں صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق ۜ نے فرمايا كہ حسينۜ سے پہلے كسی كانام حسينۜ نہیں تھا جيسے يحيی سے پہلے كسی كا نام يحيی نہیں تھا اور آسمان نے فقط ان دو شخصيتوں كے اوپر چاليس دن تك گریہ كيا ہے
عيسی بن حارث كندی كہتے ہیں كہ امام حسينۜ كی شہادت كے سات روز بعد تك جب ہم نماز عصر ادا كرتے تھے تو اس وقت سورج كی روشنی جو ديواروں پر پڑتی تھی اس میں اتنی سرخی ہوتی تھی كہ مجھے ايسا محسوس ہوتا تھا جيسے سرخ لحاف ديواروں پر پڑا ہو-