تاجكستان كے اسلامی مدارس كے نصاب میں ترميم كی جاۓ گی

IQNA

تاجكستان كے اسلامی مدارس كے نصاب میں ترميم كی جاۓ گی

14:40 - March 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1532525
بين الاقوامی گروپ: تاجكستان كے حكام اس كوشش میں ہیں كہ دينی مدارس میں غير ملكی زبانوں كے اضافہ كے ساتھ ساتھ جديد تعليم كو بھی رائج كيا جاۓ-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانسيسی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی مركز كے سربراہ فريدون خدازادہ نے كہا ہےكہ اسلامی مدارس میں ايك انقلابی تبديلی لائی جاۓ گی كيونكہ ہمارے اسلامی مراكز كا نصاب ۱٦ ویں صدی عيسوی كے مطابق ہے جو كہ يقينا اس دور كی ضروريات كو پورا نہیں كرسكتا –
انہوں نے كہا كہ ابتدائی طور پر ايك مدرسہ میں ۳۰ فيصد تبديلی كی جاۓ گی جس میں غير ملكی زبانوں كی ترويج كے علاوہ جديد ترين علوم و ٹيكنالوجی كو بھی شامل كيا جاۓ گا واضح رہے كہ تاجيكستان میں ۹۸ فيصد مسلمان سكونت پذير ہیں

نظرات بینندگان
captcha