ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے خبر نگار نے اسلام نيوز سے نقل كيا ہے كہ مسجد الحرام اور مسجد النبی كےبعد خوبصورتی ار رقبے ﴿طول و عرض ﴾كے اعتبار سے دنيا كی تيسری عظيم مسجد شيخ زائد ہے جو متحدہ عرب امارات میں تعمير كی جا رہی ہے
۱۹۹۸ سے مسجد كی تعمير كا سلسلہ شروع ہوا اور اب تك ۸۲ فيصد تعميری كام انجام پا چكا ہے
موصولہ رپورٹ كے مطابق ستمبر كے مہينہ میں مسجد كا افتتاح كيا جاۓ گا
مسجد كا رقبہ ۲۲ ہزار ۴۱۴ مربع میٹر ہے جس میں ايك ساتھ ۴۰ ہزار افراد فريضہ نماز ادا كر سكتے ہیں مسجد كی تعمير میں ۲ ارب ۱٦۷ ملين درہم خرچ كۓ گۓ ہیں-