اس كتابوں كی نمائش كے ايك ذمہ دار فرد نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ گذشتہ سال ۲۰۰۰ جلد كتابیں جن كا موضوع پيغمبر اعظم كی سيرت طيبہ تھی ان كی نمائش لگائی گئی تھی جبكہ اس سال اسی موضوع پر ۴۵۰۰ كتابوں كو نمائش كے لیے ركھا جاۓ گا جو پيغمبر اسلام كی حيات طيبہ كے مختلف پہلوٶں كے بارے تحرير كی گئی ہیں ياد رہے كہ كتابوں كی یہ عالمی نمائش ہر سال ۱۲ سے ۲۲ ارديبہشت تك لگائی جاتی ہے-