جرمنی كی تيسری بڑی مسجد كے بند ہونے كا امكان

IQNA

جرمنی كی تيسری بڑی مسجد كے بند ہونے كا امكان

9:41 - April 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1539379
بين الاقوامی گروپ:انجمن اسلامی مونيخ كے سربراہ ٫٫عبد الحليم عليوہ فرج٬٬ نے قطر كی وزارت اوقاف كے ذمہ دار افراد سے ملاقات میں جرمنی حكومت كی طرف سے جرمنی كی تيسری بڑی مسجد كے بند ہونے كا عندیہ ديا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے محيط سائٹ كے حوالے سے لكھا ہے كہ انجمن اسلامی مونيخ كے سربراہ نے كہا كہ یہ مسجد جس كا نام مسجد صلح ہے جرمنی كی تين بڑی مساجد میں شمار ہوتی ہے جو پہلے سينما تھا اور پھر مسلمانوں نے اسے كرایہ پر لے كر مسجد كا درجہ ديا-اس مسجد كے بند ہونے كا سبب كرایہ دينےمیں تين ماہ كی تاخير بتائی گی ہے انہوں نے كہا كہ اس مسجد كے كرایہ كی رقم اتنی زيادہ نہیں ہے اور اگر اسلامی ممالك كے مخير حضرات تعاون كریں تو یہ مشكل آسان ہو سكتی ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ اس مسجد میں ہر ہفتے كئی سو افراد نماز يومیہ اور نماز جمعہ ادا كرتے ہیں-
نظرات بینندگان
captcha