ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے Agencies كے حوالے سے لكھا ہے كہ اس يونين نے حال ہی میں يورپين يونين سے اجازت حاصل كی ہے جس كے تحت یہ پہلی شيعہ يونين ہےجس نے يورپ میں اپنے كام كا آغاز كيا ہے
ھمبرگ اسلامی سنٹر كے ترجمان سيد محمد ناصر نقوی نے كہا كہ اس يونين كی پہلی میٹنگ ۲۰۰۴ میں ہوئی اور اس كے بعد قانونی چارہ جوئی كے لیے كوشش شروع كی گئیں جو آج ثمر آور ثابت ہوئیں
انہو ں نے كہا كہ اب اس شيعہ يونين كی طرف سے يورپين يونين میں شريك تمام مغربی ممالك میں شعبہ جات كھولے جائیں گے
انہوں نے مزيد كہا كہ اس يونين كی تاسيس كا مقصد مختلف مسلمان گرہوں كے مابين اتحاد و وحدت كی فضا پيدا كر كے اسلام كے خلاف ہونے والی سازشوں كا مقابلہ كرنا ہے-