المحققون پبلشرز كے مدير جناب علی رضا خواہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ محققين اور مترجمين كی جانب سے عام طور پر قواعد قرآن كی باقاعدہ رعايت نہیں كی جاتی – لہذا اس كتاب میں ہر آيت كے قواعد كو آيت كے ذيل میں بيان كيا گيا ہے
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب میں صرفی اور نحوی قوانين بھی بيان كۓ گۓ ہیں-