ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ سيستان و بلوچستان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ چابھار كے تبليغات اسلامی ادارہ كے سربراہ حجة الاسلام غفاری نے كہا كہ اس شہر میں ايك قرآنی مركز تاسيس كيا جاۓ گا –
انہوں نے مختلف اداروں كے عہدہ داروں سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ لوگ قرآنی ثقافت اور سرگرميوں میں گہری دلچسپی ركھتے ہیں اس لیے عنقريب ايك قرآنی مركز چابھار میں قائم كيا جاۓ گا-