ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ كشتی رانی كے تعلقات عامہ كے سربراہ جناب غلام رضا قنواتی نے ايكنا سے خصوصی بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ادارہ كے ملازمين كو قرآن مجيد سے بہتر آشنا كرانے كے لیے اس كورس كا اہتمام كيا گيا ہے –
جناب قنواتی نے مزيد كہا كہ اس كورس میں حجة الاسلام كريم باوی ٬آيت اللہ سبحانی كی كتاب ٫٫ اخلاق از ديدگاہ قرآن كريم ٬٬ كی تدريس كریں گے –
انہوں نے آخر میں یہ بھی بتايا كہ یہ ۴۵ روزہ كورس ہے جو ادارہ كشتی رانی كے نماز خانہ میں منعقد كيا گيا ہے –
131605