كراچی میں امام خمينی رہ كے علمی آثار كی نمائش لگائی گئی

IQNA

كراچی میں امام خمينی رہ كے علمی آثار كی نمائش لگائی گئی

12:44 - June 10, 2007
خبر کا کوڈ: 1552507
بين الاقوامی گروپ :پاكستان كے شہر كراچی میں امام خمينی كی اٹھارھویں برسی كی مناسبت سے ان كے قلمی آثار پر مشتمل نمائش كا انعقاد كيا گيا ہے-


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی نے كہا ہے كہ اس نمائش میں امام خمينی رہ كے سينكڑوں عاشقوں نے شركت كی –اس نمائش میں امام خمينی رہ كے قلمی آثار كے اردو تراجم ٬تصويریں ٬پوسٹرز اور سافٹ وئير ركھے گۓ ہیں – اس نمائش كے ذريعہ محقيقين ايران كے بارے میں معتبر مصادر تك رسائی حاصل كر سكتے ہیں –
خانہ فرھنگ ايران كراچی كے سربراہ ڈاكٹر توسلی نے نمائش كے بارے میں كہا كہ اس نمائش كا مقصد ايران كے اسلامی انقلاب اور امام خمينی رہ كی شخصيت كو متعارف كرانا ہے –
اس نمائش میں ۲۰۰ عناوين پر كتابیں ۲۲۰۰ رنگين سنگ مرمر پر تصوير كشی اور دوسرے فن پارے ركھے گۓ ہیں –
131306

نظرات بینندگان
captcha