سنگا پور میں اسلامی انجمنوں كی پانچویں نشست

IQNA

سنگا پور میں اسلامی انجمنوں كی پانچویں نشست

13:38 - June 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1555172
بين الاقوامی گروپ : مشرق ايشيا كے ممالك كی مذھبی انجمنوں كی پانچویں نشست آيسيسكو كے تعاون سے سنگا پور میں منعقد ہو رہی ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے المدينہ اخبار سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كا مقصد اسلامی انجمنوں كے مابين رابطے كو مستحكم كرنا ٬علاقے میں اسلام و مسلمانوں كی حقيقی تصوير كو پيش كرنا اور ثقافتی خدمات پيش كرنے كے لیے مسلمانوں كو جديد مواقع فراہم كرنا قرار ديا گيا ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق مشرقی ايشيا میں مسلمانوں كی توانائی اور اسلامی فرقوں كے درميان اتحاد و يكجہتی قائم كرنے كے لیے بھی تبادلہ خيال كيا جاۓ گا –
قابل ذكر ہے كہ یہ نشست ۲۱ جون سے شروع ہو گی جس كا سلسلہ ۲۵ جون تك جاری رہے گا-
134097
نظرات بینندگان
captcha