مصر ٹی وی پر پہلی مرتبہ با پردہ خاتون كی آمد پر رضايت

IQNA

مصر ٹی وی پر پہلی مرتبہ با پردہ خاتون كی آمد پر رضايت

11:13 - June 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1556794
بين الاقوامی گروپ : مصر ٹی وی كے پانچویں چينل كے سربراہ ھانی جعفر نے پہلی با پردہ مصری خاتون ھالہ المالكی كے كام كرنے پر رضايت كا اظہار كيا -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مفتح سائیٹ نے لكھا ہے كہ آئندہ چند دنوں میں اس با پردہ خاتون كی تصويریں مصری ٹی وی پر ديكھی جا سكیں گی – مصری اخبار اليوم نے لكھا ہے كہ پردہ پر پابندی كی وجہ سے مصری خواتين كو مشكلات كا سامنا تھا – ھانی جعفر نے كہا كہ مصر ٹی وی كے مختلف چينلوں میں پہلے بھی با پردہ خواتين كام كرتی رہی ہیں اور اب ہم اسی سابقہ طريقہ كار كی طرف لوٹ رہے ہیں اور مصر ٹی وی نے ہميشہ خواتين كے حقوق كی پاسداری كی ہے –
136442

نظرات بینندگان
captcha