اھواز كی مسجد شہدا میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

IQNA

اھواز كی مسجد شہدا میں قرآنی كلاسوں كا انعقاد

10:45 - June 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1557150
قرآنی سرگرمياں گروپ : موسم گرما كی تعطيلات میں جوانوں كے فارغ اوقات كو مصروف كرنے كے لیے قرآنی كلاسوں كا انعقاد كيا گيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اھواز كی مسجد شہداء كے زير اہتمام ثامن الائمہ ثقافتی سنٹر كے سربراہ حجة الاسلام و المسلمين عبد الكريم سلطانی نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ یہ ثقافتی سنٹر جوانوں كے فارغ اوقات سے بہترين استفادہ كرنے كے لیے قرآنی كلاسیں منعقد كر رہا ہے ٬ جس میں پرائمری ٬ مڈل اور ھائی اسكول كے طلباء شريك ہوں گے – ان كلاسوں میں ناظرہ قرآن ٬ حفظ ٬ تجويد ٬ احكام ٬ دينی مسائل ٬ قرآنی قصے اور ائمہ معصومين علیھم السلام كی سوانح حيات بيان ہوں گی –
انہوں نے كہا كہ اس كورس كے اختتام پر طلباء كو تفريحی ٹور پر بھی لے جايا جاۓ گا –
136489
نظرات بینندگان
captcha